مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پروہابی تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملہ علم و ثقافت پر حملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر وہابی تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں پر حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔ یورپی یونین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور ہمیں یہ جنگ جیتنی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وہابی تکقیری مدارس میں دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر دہشت گرد اور خودکش حملوں کی تربیت دی جاتی ہے وہابی مدارس سے اب تک سیکڑوں دہشت گرد گرفتار کئے جاچکے ہیں پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وہابی تکفیری سوچ کا خاتمہ ضروری ہے ورنہ پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہےگا۔
یورپی یونین نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پروہابی تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر حملہ علم و ثقافت پر حملہ ہے۔ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وہابی تکفیری سوچ کا خاتمہ ضروری ہے ورنہ پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہےگا۔
News ID 1861221
آپ کا تبصرہ